منگل 10 فروری 2026 - 03:05
حدیث روز | نماز جماعت کے لیے اٹھائے جانے والے قدموں کا ثواب

حوزه/ پیغمبر اکرم صلی‌ الله‌ علیه‌ وآله وسلم نے ایک روایت میں نماز جماعت کے لیے اٹھائے جانے والے قدموں کے ثواب کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب "بحار الانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن حسبِ ذیل ہے:

قال رسولُ اللّه صلی‌ الله‌ علیه‌ وآله:‌

مَن مَشى إلى مَسجِدٍ يَطلُبُ فيهِ الجَماعَةَ كانَ لَهُ بكُلِّ خُطوَةٍ سَبعونَ ألفَ حَسَنةٍ ، ويُرفَعُ لَهُ مِن الدَّرَجاتِ مِثلُ ذلكَ

وإن ماتَ وهُو على ذلكَ وكَّلَ اللّه ُ بهِ سَبعينَ ألفَ مَلَكٍ يَعُودُونَهُ في قَبرِهِ، ويُؤنِسُونَهُ في وَحدَتِهِ ، ويَستَغفِرُونَ لَهُ حتّى يُبعَثَ.

رسول اکرم صلى الله عليه و آله وسلم نے فرمایا:

جو شخص نماز جماعت کے لیے مسجد کی طرف چل کر جاتا جائے اس کے لیے ہر ایک قدم کے عوض ستر ہزار نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور اتنا ہی اس کے درجات بلند کیے جائیں گے۔

اگر وہ اسی حالت میں مر جائے تو اللہ تبارک و تعالیٰ اس کے لیے ستر ہزار فرشتے مقرر کر دیتا ہے جو قبر میں اس کے پاس آتے جاتے رہتے ہیں، قبر کی تنہائی میں اس کے ساتھ انس و محبت کا اظہار کرتے ہیں اور اس کےلیے استغفار کرتے ہیں اور یہ سلسلہ اس کے قبر سے دوبارہ اٹھائے جانے تک جاری رہے گا۔

بحار الأنوار، ج ۷۶، ص ۳۳۶، ح ۱

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha